فیشن شو
ایک کے بعد ایک
اپسرائیں آ رہی ہیں
جا رہی ہیں
زندگی کے زخم پر مرہم لگاتی
اجنتا اور ایلورا کی گپھاؤں سے نکل کر
آ رہی ہیں
جا رہی ہیں
ریمپ پر جاری ہے ان کا کیٹ واک
ٹیلی ویژن پر نگاہوں کو جماۓ میرا بیٹا
اپنے ہاتھوں میں لیے بیٹھا ہے ریموٹ
اور میں نظریں بچا کر
اس کی آنکھوں میں اترتی
اور لہراتی ہوئی پرچھائیوں کو دیکھتا ہوں
ایک ہی ٹی وی ہے گھر میں
آج کی تازہ خبر بھی دیکھنی ہے
اور پھر دفتر بھی جانا ہے
پرانی کیل سے لٹکی ہوئی تصویر میں دلکش اداکارہ
مسلسل مسکرائے جا رہی ہے
ہوس کے بھوت بنگلے سے
بدن کے چاند کی خوشبو مسلسل آ رہی ہے
نعمان شوق
No comments:
Post a Comment