Saturday, 10 December 2016

اس نے ہر مشق ستم ہم پہ روا رکھی ہے

اس نے ہر مشقِ ستم ہم پہ روا رکھی ہے
ہم نے آواز بھی سینے میں دبا رکھی ہے
قتل گاہوں میں لہو اپنا نچھاور کر کے
شمعِ انصاف کی لو ہم نے بڑھا رکھی ہے
کہیں بکھری ہیں کتابیں، کہیں میلے کپڑے
گھر کی حالت ہی عجب ہم نے بنا رکھی ہے
اپنے وحشت زدہ کمرے کی اک الماری میں
تیری تصویر عقیدت سے سجا رکھی ہے
ہم کسی بات کا شکوہ نہ کریں گے کوثرؔ
مہر ہونٹوں پہ خموشی کی لگا رکھی ہے

کوثر نیازی

No comments:

Post a Comment