Saturday, 10 December 2016

بے سبب آج آنکھ پر نم ہے

بے سبب آج آنکھ پُر نم ہے 
جانے کس بات کا مجھے غم ہے 
پھر کوئی اہتمامِ ماتم ہے 
میرے سینے میں درد کم کم ہے
یہ تعلق ہی مجھ کو کیا کم ہے
آپ کے آستاں پہ سر خم ہے
ان کے کیوں ہو کے رہ گئے کوثرؔ
بزمِ احباب ہم سے برہم ہے

کوثر نیازی

No comments:

Post a Comment