Wednesday, 14 December 2016

ایک آواز مجھے اپنی طرف کھینچتی ہے

ایک آواز مجھے اپنی طرف کھینچتی ہے
اک پیالے کی طرح شور سے بھر جاتا ہوں
درد کرتے ہیں سرِ شام تلاوت میری
میں تِرا سوگ مناتے ہوئے گھر جاتا ہوں
رات ہوتے ہی مجھے نیند پکڑ لیتی ہے
آنکھ لگتے ہی تِرے ہجر میں مر جاتا ہوں
آئینے جیسا چمکتا ہے سنہرا پانی
اسم پڑھتے ہوئے دریا میں اتر جاتا ہوں

فیصل ہاشمی

No comments:

Post a Comment