کبھی کھڑکی، کبھی در بولتا ہے
میں چب ہو جاؤں تو گھر بولتا ہے
میں لب بستہ بھی جو محوِ سخن ہوں
کوئی تو میرے اندر بولتا ہے
میں اپنی جنگ کیسے ہار پاؤں
تجھے منصف گواہی اور کیا دوں
مِرے حق میں تو خنجر بولتا ہے
حقیقت چھپ نہیں سکتی کبھی بھی
نہ کچھ بولے، تو منظر بولتا ہے
نہ بولے جان سے جاتا ہے راجا
زباں کٹٹی ہے، یہ گر بولتا ہے
عدنان راجا
No comments:
Post a Comment