گیت
ہم نے جو پھول چنے دل میں چبھے جاتے ہیں
کتنے پیارے ہیں جو غم ہنس کے سہے جاتے ہیں
امتحاں جو نہ کبھی لے وہ محبت ہی نہیں
درد ایسا ہے تڑپنے کی اجازت ہی نہیں
پیار میں ایسے بھی کچھ روگ سہے جاتے ہیں
آج اک ساتھ نظر آتے ہیں غم اور خوشی
آنکھوں میں اشکِ وفا ہونٹوں پہ خاموش ہنسی
ہم محبت کو نیا رنگ دیئے جاتے ہیں
ہم نے جو پھول چنے ۔۔۔۔۔
فیاض ہاشمی
No comments:
Post a Comment