Saturday, 18 July 2020

میرا چہرہ بھولا او ماہی

میرا چہرا بھولا او ماہی
پر روپ سنپولا او ماہی
تیری تال سے تال ملا بیٹھی
میرا انگ انگ ڈولا او ماہی
کوئی راکھ پتنگوں والی ہو
جلے حسن کا شعلہ او ماہی
مجھے بھیج ناں اپنی بستی کا
وہی اُڑن کھٹولا او ماہی
تیری سُندرتا پہ حیراں ہوں
مجھے درپن بولا او ماہی
میں نے بند کواڑ بھی کھول دئیے
میں نے من بھی کھولا او ماہی
میرےنین نیّن سب داسی سے
میرا جوگی چولا او ماہی
تیرا لمس لہو میں دوڑا ہے
تُو نے زہر سا گھولا او ماہی
تیری پریت میں سُدھ بُدھ کھو بیٹھی
تیرے عشق نے رولا او ماہی
میرے روپ سروپ کو پوجتا ہے
تُو ہے سانول ڈھولا او ماہی
مجھے پریم کے اکھشر بھول گئے
کوئی پندرہ سولہ او ماہی
میرا ہار سنگھار بھی بے مطلب
تیرا دل بے مولا او ماہی
مجھے گُر ویوپار کے سکھلا دے
زرا ماشہ تولا او ماہی

انجیل صحیفہ

No comments:

Post a Comment