Wednesday, 14 October 2020

وقت کو تب میں تیری رفتار کہا کرتا تھا

 وقت کو تب میں تیری رفتار کہا کرتا تھا

جب تیرے پیار کو ہی پیار کہا کرتا تھا

تیرے ہونے سے سمجھتا تھا کہ دنیا تم ہو

ویسے دنیا کو میں بے کار کہا کرتا تھا

تب میں بچھڑے ہوئے لوگوں پہ بھی ہنس دیتا تھا

تب میں ان کو بھی گناہگار کہا کرتا تھا

تم سے بچھڑا ہوں تو رویا ہوں وگرنہ کل تک

رونے والوں کو بھی فنکار کہا کرتا تھا

ہم شکل ہے یا وہی ہے میرا دشمن دیکھو

ایسے اک شخص کو میں یار کہا کرتا تھا


خلیل الرحمان قمر

No comments:

Post a Comment