فلمی گیت
اے دل تجھے قسم ہے تُو ہمت نہ ہارنا
دن زندگی کے جیسے بھی گزریں گزارنا
اے دل تجھے قسم ہے
الفت کے راستے میں ملیں گے ہزار غم
بن جائے جان پر بھی تو غم سے نہ ہارنا
اے دل تجھے قسم ہے تو ہمت نہ ہارنا
دن زندگی کے جیسے بھی گزریں گزارنا
اے دل تجھے قسم ہے
رونے سے کم نہ ہوں گی کبھی تیری مشکلیں
بگڑے ہوئے نصیب کو ہنس کر سنوارنا
اے دل تجھے قسم ہے تو ہمت نہ ہارنا
دن زندگی کے جیسے بھی گزریں گزارنا
اے دل تجھے قسم ہے
دنیا ستم کرے تو نہ کرنا گلہ کوئی
جو تیرے ہو چکے ہیں تُو ان کو پکارنا
اے دل تجھے قسم ہے تو ہمت نہ ہارنا
دن زندگی کے جیسے بھی گزریں گزارنا
اے دل تجھے قسم ہے
شکیل بدایونی
No comments:
Post a Comment