Wednesday, 16 December 2020

جو نہ ہوتا تھا کام ہو گیا ہے

 جو نہ ہوتا تھا کام ہو گیا ہے

ہاں مرا انہدام ہو گیا ہے

یہ خبر اڑ رہی ہے چاروں طرف

موت کا انتظام ہو گیا ہے

نظر انداز کرنے والوں سے

رابطہ ہی تمام ہو گیا ہے

خود ہی زنجیر ہو رہے ہیں ہم

کیونکہ آقا غلام ہو گیا ہے

اب قدم اٹھ نہیں سکیں گے رضا

وقت جو بے نیام ہو گیا ہے


نعیم رضا

No comments:

Post a Comment