Sunday, 10 January 2021

زندگی کی سگریٹ تمہارے ساتھ پینے کی خاطر

 زندگی کی سگریٹ

تمہارے ساتھ پینے کی خاطر

میں نے اپنے سوچنے کی صلاحیت

تمہارے نام کر دی تھی

اور وہ تمام مکھوٹے

تمہارے کمرے میں سجا دئیے تھے

جنہیں تم نے عمر بھر

شکار کیا تھا

میں اپنی ساری خوشبوئیں

خرچ کر کے

تمہارا پورا درد خرید رہی تھی

لیکن تم نے آنکھوں پر ہی نہیں

دماغ پر بھی پٹی باندھ رکھی تھی

سڑک حادثے کے بعد

میرا پلستر چڑھتے سمے

جو تم نے ایک لمحے کو

اپنی آنکھوں کی پٹی کھول دی تھی

تمہارا سر جھک گیا تھا


شبنم عشائی

No comments:

Post a Comment