بات مقدر کی ہے ساری بخت کا لکھا مارتا ہے
کچھ سجدوں میں مر جاتے ہیں، کچھ کو سجدہ مارتا ہے
صرف ہمیں ہیں جو تجھ پر پورے کے پورے مرتے ہیں
ورنہ کسی کو تیری آنکھیں، کسی کو لہجہ مارتا ہے
اب عشّاق کا میلہ ہو تو مجنوں کو بھی لے آنا
عاشق تو جیسا بھی ہے پر نعرہ اچھا مارتا ہے
عشق کے ہاتھوں مر کر دیکھو ایسا انوکھا قاتل ہے
زندہ کر کے رکھ دیتا ہے، اتنا سوہنا مارتا ہے
وہ تو علی زریون ہے بھائی اس کی گلی کا بچہ بھی
بات ذرا سی غلط کرو تو منہ پر مصرعہ مارتا ہے
علی زریون
No comments:
Post a Comment