Thursday, 25 March 2021

میں ڈھونڈتا ہوں جسے آج بھی ہوا کی طرح

میں ڈھونڈتا ہوں جسے آج بھی ہوا کی طرح

وہ کھوگیا ہے خلا میں مِری صدا کی طرح

نہ پوچھ مجھ سے مِرا قصۂ زوالِ جنوں

میں پانیوں پہ برستا رہا گھٹا کی طرح

تمام عمر رہا ہوں میں جسم میں محصور

تمام عمر کٹی ہے مِری سزا کی طرح

اُتار دے کوئی مجھ پر سے یہ بدن کی ردا

کہ مار ڈالے مجھے بھی مِرے خدا کی طرح

نِکھرتا جائے یونہی رنگِ شام اے پاشی

بکھرتا جاؤں یوں ہی میں گلِ نوا کی طرح


کمار پاشی

شنکر دت کمار

No comments:

Post a Comment