Saturday, 13 March 2021

روز ملتے ہیں چار پانچ بدن

 روز ملتے ہیں چار پانچ بدن

ایک دو بار چار پانچ سجن

مجھ کو مطلوب صرف ایک جھلک

اس کو درکار چار پانچ ملن

جنگ انجام ساتھ لائی ہے

بھاگ کر لاؤ چار پانچ کفن

صبر کا امتحان لیتے ہیں

ایک کرتے کے چار پانچ بٹن

گولی انسان پر چلائی ہے

بھاگ اٹھے ہیں چار پانچ ہرن


اکرام عارفی

No comments:

Post a Comment