Monday, 22 March 2021

ڈبوئے دیتا ہے خود آگہی کا بار مجھے

 ڈبوئے دیتا ہے خود آگہی کا بار مجھے

میں ڈھلتا نشہ ہوں موجِ طرب ابھار مجھے

اے روح عصر! میں تیرا ہوں تیرا حصہ ہوں

خود اپنا خواب سمجھ کر ذرا سنوار مجھے

بکھر کے سب میں عبث انتظار ہے اپنا

جلا کے خاک کر اے شمع انتظار! مجھے

صدائے رفتہ سہی، لوٹ کر میں آؤں گا

فرازِ خواب سے اے زندگی! پکار مجھے

عذاب یہ ہے کہ مجھ جیسے پھول اور بھی ہیں

صلیبِ شاخ سے دستِ خزاں! اتار مجھے

غریبِ شہر نوا ہی سہی، مگر یارو

بہت ہے اپنی ہی آواز کا دیار مجھے


انور صدیقی

No comments:

Post a Comment