رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
پُرانے خوف طاری ہو رہے ہیں
نئے فرمان جاری ہو رہے ہیں
کبھی تھے لازمی مضموں وفا کے
مگر اب اختیاری ہو رہے ہیں
بہت خالی گئے تھے دوستوں کے
مگر کچھ وار کاری ہو رہے ہیں
کبھی میٹھے تھے جو میری زمیں کے
وہ پانی آج کھاری ہو رہے ہیں
ناصرہ زبیری
No comments:
Post a Comment