رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
آنکھوں میں برسات بھی ہے
کرنی دل کی بات بھی ہے
اپنے آپ کو پہچانوں تو
راہ میں تیری ذات بھی ہے
تیرے وصل کے ہر لمحے تک
تیرے ہجر کی گھات بھی ہے
اس بے درد کے ہجراں کی
پاس اپنے سوغات بھی ہے
تُو ہے دن کی مثل مُراد
دن سے پہلے رات بھی ہے
علی مراد
No comments:
Post a Comment