Monday, 22 March 2021

ہر شے وہی نہیں ہے جو پرچھائیوں میں ہے

 ہر شے وہی نہیں ہے جو پرچھائیوں میں ہے

اس کے سوا کچھ اور بھی گہرائیوں میں ہے

فُرصت ملے تو میں بھی کوئی مرثیہ لکھوں

اک دشتِ کربلا مِری تنہائیوں میں ہے

کس شہر میں تلاش کریں رشتۂ وفا

سنتے تو ہیں پرانی شناسائیوں میں ہے

دریا کے زور و شور پہ باتیں ہزار ہوں

پانی مگر وہی ہے جو گہرائیوں میں ہے

گُھل جائے شعر میں تو زمیں آسماں بنے

وہ حسنِ لازوال جو سچائیوں میں ہے


نامی انصاری

No comments:

Post a Comment