Friday, 12 March 2021

مجھے عزیز ہے کوئی بھی نور پارہ ہو

 مجھے عزیز ہے کوئی بھی نور پارا ہو

چراغِ شام ہو یا صبح کا ستارا ہو

ہمارے بیچ محبت کی نہر بہتی ہے

میں اک کنارا ہوں تم دوسرا کنارا ہو

افق میں دور ستارا گرا تو ایسے لگا

کہ جیسے تم نے مجھے بام سے پکارا ہو

مجھے یقیں ہے کہ یہ بند ٹوٹ سکتا ہے

بس اک اُمڈتا ہوا تند و تیز دھارا ہو

کوئی تو ہو جو مجھے خود سے ماورا کر دے

کوئی تو ہو جو مجھے جان سے بھی پیارا ہو

میں مانتا ہوں اجل سے مفر نہیں عامر

مگر وہ شخص جیسے زندگی نے مارا ہو


مقبول عامر

No comments:

Post a Comment