Monday, 22 March 2021

سرکار محبت میں تو نقصان بہت ہے

 سرکار محبت میں تو نقصان بہت ہے

اک جان ہے اور سانس کا فقدان بہت ہے

تعظیم ضروری ہے یہاں اہلِ ادب کی

مانا کہ دلِ ذوق پریشان بہت ہے

افتاد کے صحرا میں بھٹکتا ہے مسافر

اور یاس کی ریتی بھی پشیمان بہت ہے

مغموم فضائیں ہیں گلستان کی دیکھو

لیکن یہ صبا گُل کی قدردان بہت ہے

ہر آنکھ میں کچھ خواب سدا رہتے ہیں، سُن کر

یہ چشمِ نا بِینا مِری حیران بہت ہے

مانا کہ نہیں حُسنِ عمل کوئی مِرے پاس

بخشش کو مِری آپﷺ پہ ایمان بہت ہے

منزل کی طلب دل میں جو شہزاد ہو پختہ

پھر راہ کٹھن بھی یہاں آسان بہت ہے


شہزاد حیدر 

No comments:

Post a Comment