رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
ہیں مزاجاً نواب، حاضر ہیں
حکم ہے تو جناب حاضر ہیں
بس تمہارا گھڑا نہ کچا ہو
میرے جہلم چناب حاضر ہیں
ایک تہمت تراش لینے کو
چند عزت مآب حاضر ہیں
ایک تتلی اڑا کے آیا ہوں
احتجاجاً گلاب حاضر ہیں
عشق آخر سے پڑھ نہ پاؤ گے
پہلے پہلے کے باب حاضر ہیں
انصر منیر
No comments:
Post a Comment