Monday, 8 March 2021

ابتدا بگڑی انتہا بگڑی

 ابتداء بگڑی انتہا بگڑی

ابنِ آدم کی ہر ادا بگڑی

چارہ سازوں کی چارہ سازی سے

اور بیمار کی دِشا بگڑی

باز آیا نہ اپنی فطرت سے

میری ناصح سے بارہا بگڑی

بن گیا مرجعِ خلائق دشت

شہر کی اس قدر فضا بگڑی

نام رکھا گیا سموم اس کا

لالہ و گل سے جب صبا بگڑی

میکدے میں بھی دیکھ کر نہ کہو

نیتِ شیخِ پارسا بگڑی

ترکِ الفت کے بعد تو آتش

بات پہلے سے بھی سوا بگڑی


آتش بہاولپوری

دیوی دیال

No comments:

Post a Comment