رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
ہیرے موتی
تم نے مجھ کو پیار کے
جتنے ہیرے موتی بخشے تھے
میں نے وہ سب بانٹ دئیے
تب سوچا تھا
یاد کی کُٹیا خالی کر کے
سُکھ سے رہوں گی
چین سے لمبی تان کے سوؤں گی
لیکن یہ سب ہیرے موتی
دُگنے تِگنے ہو کر
لَوٹ آئے ہیں
ناہید قاسمی
No comments:
Post a Comment