رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اے ہوا
بے شک زخمی پاؤں ہیں تیرے
گَرد سے اَٹا ہُوا ہے چہرہ
لیکن پھر بھی تیرا ماتھا کبھی نہیں چُوموں گی
تُو نے اپنے پاؤں تلے کانٹوں کو روندا
ٹھیک کِیا
لیکن پُھولوں سے کیوں بھری جھولی
ان کو شاخوں پر ہی کِھلا رہنے دیتیں
تو کتنا اچھا ہوتا
ناہید قاسمی
No comments:
Post a Comment