Thursday, 17 June 2021

سوچ کا دھارا مری دہلیز کا پتھر ہے

 سوچ کا دھارا

مِری دہلیز کا پتھر ہے

تم چاہو تو لے جاؤ اسے

سب پتھر ایک سے ہوتے ہیں

کل بھی

اک بچہ آیا تھا

سہما

سہما

میں نے اس سے

یہ بات کہی

تم چاہو تو لے جاؤ اسے

سب پتھر ایک سے ہوتے ہیں

بچہ ایک دم بول پڑا

کچھ پتھر ہیرے ہوتے ہیں

میں

عقل و خرد کا شیدائی

میں نے جب اس پر غور کیا

اور آنکھ کھلی

مِرے سامنے بت تھا پتھر کا

پتھر کا یہ بت

مندر کا خدا

کعبہ کا صنم

مزدور کا فن

میں کیا سمجھوں میں کیا جانوں

ہیرا کہ صنم؟

پتھر کہ خدا؟


حسن عابد

No comments:

Post a Comment