Tuesday, 14 September 2021

جیون کی تکمیل کے اندر ہم بھی ہیں تحویل کے اندر

 جیون کی تکمیل کے اندر

ہم بھی ہیں تحویل کے اندر

ہم اندر سے خالی کب ہیں

سب کچھ ہے زنبیل کے اندر

بات کی گرہیں کھول رہے ہیں

کیا ہے اس تفصیل کے اندر

بولتی مٹی کتنا ڈھونڈیں

کیا کچھ ہے تمثیل کے اندر

اس نقطے کو کب سمجھیں گے

عزت ہے تذلیل کے اندر

پانی چمک رہا ہے آصف

شام ڈھلی ہے جھیل کے اندر


شفیق آصف

No comments:

Post a Comment