Monday, 13 September 2021

ظلم سہتا ہوا انسان برا لگتا ہے

 سچ کہوں مجھ کو یہ عنوان بُرا لگتا ہے

ظلم سہتا ہوا انسان برا لگتا ہے

ہم مجاہد ہیں پر ایمان کی کمزوری سے

اب ہمیں جنگ کا میدان برا لگتا ہے

اس قدر ہو گئی مصروف یہ دنیا اپنی

ایک دن ٹھہرے تو مہمان برا لگتا ہے

ان کی خدمت تو بڑی بات بہو بیٹوں کو

بوڑھے ماں باپ کا فرمان برا لگتا ہے

میرے اللہ میری نسلوں کو ذلت سے نکال

ہاتھ پھیلاتے ہوئے مسلمان برا لگتا ہے


منظر بھوپالی

No comments:

Post a Comment