Wednesday, 2 February 2022

جب لیبر ڈے منایا جاتا ہے

 Labours'-day


ہمیں اپنی تلاش میں

بھیجنے سے پہلے ہماری جیبیں

کاٹ دی جاتی ہیں

ہمارے دل کسی لوہار خانے میں بھیج دیے جاتے ہیں

جسے کسی غیر معمولی کوٹنگ میں چھپا دیا جاتا ہے

جس میں امید کا اگنا ناممکن ہو جاتا ہے

ہماری امیدیں قتل کی جاتی ہیں

آزادی ملنے سے چند سیکنڈ پہلے

ہمارے پر کاٹ دئیے جاتے ہیں

ہمارے پروں سے شٹل کاک بنا دی جاتی ہے

جسے لوٹنے والے

دو مخالف سمتوں میں اچھالتے ہیں

ہماری آنکھیں تب تک گروی رکھی جاتی ہیں

جب تک کوئی نیا خواب

ہماری اجرت کا سبب نہیں بنتا

ایٹمی ہتھیار چمکا کر

ہمارے خواب چھین لئے جاتے ہیں

ہمارے خواب قیمتی ہیں

ان ہتھیاروں سے

ان کے گوداموں میں بھرے بارود سے

ان کی بنائی گئی مشینوں سے

ہمارے وہ دن قیمتی ہیں

اس دن سے جب لیبر ڈے منایا جاتا ہے

اور ہمارے بچے بھوکے سوتے ہیں


زاہد خان

No comments:

Post a Comment