Friday, 11 February 2022

زمین ایک عورت ہے

 زمین ایک عورت ہے


عورت ماں ہے

جو اپنی کوکھ میں پانی کی بوند جذب کر لیتی ہے

اپنی چھاتیوں سے خوراک دیتی ہے

رینگنے والوں کو

اڑنے والوں کو

تیرنے والوں کو

میں مرد کے جُزو سے کُل ہوئی

مرد کا کُل میرا جُزو ہے

مجھے مرد نے تخلیق نہیں کیا

میں مرد کی تخلیق کار ہوں


خوش بخت بانو

No comments:

Post a Comment