Thursday, 10 February 2022

چہرے پہ بیکسی کا دھندلکا لیے ہوئے

 چہرے پہ بے کسی کا دھندلکا لیے ہوئے

بیٹھا ہوں درد آج بھی کل کا لیے ہوئے

تکمیل کیا کرے کوئی نظمِ حیات کی

ہر پل ہے انتشار غزل کا لیے ہوئے

تاریکیاں حدودِ مقدر تک آ گئیں

اٹھو زرا چراغ عمل کا لیے ہوئے

ہم غرق ہو گئے ہیں مصائب کی جھیل میں

تم سطح پر ہو روپ کنول کا لیے ہوئے

ڈر ہے کہ یادِ یار کی سسی بھٹک نہ جائے

یہ دِل ہے سارا سلسلہ تھل کا لیے ہوئے

تعمیر کر رہا ہوں جوانی کی یادگار

نقشہ نظر میں تاج محل کا لیے ہوئے

قاصر وفا کے پیڑ کا قصہ عجیب ہے

شاخیں کھڑی ہیں آسرا پھل کا لیے ہوئے


غلام محمد قاصر

No comments:

Post a Comment