Wednesday, 9 February 2022

تیری ہستی ہے زمانے کے لیے مشعل راہ

 عورت


تیری ہستی ہے زمانے کے لیے مشعلِ راہ

تیرے قدموں کے تلے جنتِ فردوس بھی ہے

زندگی تیرے لیے عظمتِ معراج بھی ہے

آنکھ میں نُور تو رنگوں میں حیا باقی ہے

تِیرہ ذہنوں کے لیے تیری جِلا باقی ہے

تجھ سے قائم ہے زمانے میں محبت کا چلن

دستِ قاتل بھی ہے تیرے سامنے لرزاں لرزاں

تُو نے منزل کو تراشا ہے جواں ہمت سے

ڈٹ گئی راہ میں ہمیشہ تُو چٹانوں کی طرح

تیرا ہر روپ وفا،۔ عزت و ناموس بقاء

پھر بھی ہر دور میں مردوں کی اطاعت کی ہے

تُو نے اس طرح بھی دنیا میں عبادت کی ہے


فرخ زہرا گیلانی

No comments:

Post a Comment