Sunday, 17 April 2022

جب خواب سفر سے لوٹیں گے

 جب خواب سفر سے لوٹیں گے


جب خواب سفر سے لوٹیں گے

پلکوں کی چلمن کھولیں گے

اور دل خوشبو سے بھر جائے گا

آنکھوں میں روشنیاں ہوں گی

لہجے میں کلیاں چٹکیں گی

ہاتوں میں حدّت رچے گی

موسم ہم سے بات کریں گے

پیراہن رنگ بدلیں گے

جب خواب سفر سے لوٹیں گے


نائلہ خاور

No comments:

Post a Comment