Friday, 16 September 2022

پلکوں پہ بھلا کب یہ ٹھہرنے کے لیے تھے

 پلکوں پہ بھلا کب یہ ٹھہرنے کے لیے تھے

موتی مِری آنکھوں کے بکھرنے کے لیے تھے

چمکے نہ کسی طور بھی زندہ رہے جب تک

ہم خاک میں مل کر ہی نکھرنے کے لیے تھے

اچھا ہے کہ اب صاف ہی کہہ دیجیے صاحب

وعدے جو کئے تھے وہ مُکرنے کے لیے تھے

ہم آج تِری راہ میں کام آ گئے آخر

زندہ ہی تِرے نام پہ مرنے کے لیے تھے

اچھا نہیں لگتا تھا تِرے ہجر میں جینا

ہم لوٹ گئے تھے تو بکھرنے کے لیے تھے

ہم لوگ سزا وار نہ تھے وادئ گُل کے

کانٹوں بھری راہوں سے گزرنے کے لئیے تھے

احباب بھی دشمن نظر آتے ہیں نظیر آج

چہروں پہ لگے چہرے اترنے کے لیے تھے


نظیر میرٹھی

No comments:

Post a Comment