Tuesday, 13 September 2022

مات دینے کا ارادہ کر لیا

 مات دینے کا ارادہ کر لیا

شاہ کے آگے پیادہ کر لیا

ایک لقمہ اور دو خالی شکم

سو اسی کو آدھا آدھا کرلیا

آج دریا کی روانی دیکھ کر

پار جانے کا ارادہ کر لیا

پاس جو کچھ تھا دیا خیرات میں

ہم نے یوں کم کو زیادہ کر لیا

واپس آ سکتا نہ تھا پھر بھی نثار

لوٹ کر آنے کا وعدہ کر لیا


آغا نثار

No comments:

Post a Comment