Thursday, 8 September 2022

خیالوں کو میں لفظوں میں ادا کر ہی نہیں پاتا

خیالوں کو میں لفظوں میں ادا کر ہی نہیں پاتا

مگر خود کو خیالوں سے جدا کر ہی نہیں پاتا

بُھلا دیکھا ہے پروانہ بھی جلنے کا ہُنر شاید

تبھی ہستی وہ اپنی اب فدا کر ہی نہیں پاتا

عطا مجھ کو کیا اتنا خدا نے، اور کیا مانگوں

اٹھا کر ہاتھ اپنے میں دعا کر ہی نہیں پاتا

سبھی وعدہ تو کرتے ہیں وفاؤں کو نبھانے کا

مگر کوئی اصل میں تو وفا کر ہی نہیں پاتا

جسے آتا نہیں اپنے یہاں حق کے لیے لڑنا

غلامی کر وہ لیتا ہے، گِلہ کر ہی نہیں پاتا

خدا کا ڈر مبارک ہو کسی بندے کے دل میں تو

وہ چاہ کر بھی کبھی کوئی خطا کر ہی نہیں پاتا


مبارک لون 

No comments:

Post a Comment