Monday, 17 October 2022

جب پیار میں دو دل ملتے ہیں میں سوچتا ہوں

 گیت

جب پیار میں دو دل ملتے ہیں میں سوچتا ہوں 

ان کا بھی کہیں مجھ سا ہی انجام نہ ہو

ان کا بھی جنوں ناکام نہ ہو

سر رکھ کے میرے شانے پہ بھی

اک گیت کسی نے گایا تھا

وہ گیت میرے جیون بھر کی 

امیدوں کا سرمایا تھا

اب پیار کی اُلجھی راہوں میں

وہ گیت میں ڈھونڈتا پھرتا ہوں

جب پیار میں دو دل ملتے ہیں میں سوچتا ہوں 

سائے کی طلب کرنے والو

دیوار سے سر ٹکراؤ گے

میری طرح شہر کی گلیوں میں 

تم دیوانہ کہلاؤ گے

میں خوشیاں ڈھونڈنے نکلا تھا

اب ہر دم آہیں بھرتا ہوں

جب پیار میں دو دل ملتے ہیں میں سوچتا ہوں 

ان کا بھی کہیں مجھ سا ہی انجام نہ ہو

ان کا بھی جنوں ناکام نہ ہو

مسرور انور

No comments:

Post a Comment