Wednesday, 17 July 2024

ہے شہیدوں کا لہو خاص عطائے باری

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

یہ شہیدوں کا لہو


ہے شہیدوں کا لہُو خاص عطائے باری

قوم اور فرد کو بھی دیتا ہے اک زیست نئی

ہے رواں جس کی رگوں میں ہے وہ قسمت کا دھنی 

یہ شہیدوں کا لہو


یہ شہیدوں کا لہو پھول کھلا دے بن میں 

جان پھر ڈال دے اس قوم کے مردہ تن میں 

زندگی دیتا ہے یہ قوم کو افراد کو بھی 

یہ شہیدوں کا لہو


کام آئے جو رہِ حق میں نہیں مرتا وہی

حکم رب ہے نہ کہے ایسے کو مردہ کوئی 

قبر ہے اس کے لیے خُلد کی ایک بارہ دری

یہ شہیدوں کا لہو


حادثے اور مرض موت میں مرنا کیسا

موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیسا

ہے شہادت کی خبر اپنے لیے خوشخبری 

یہ شہیدوں کا لہو


ہے شہیدوں کی توقع یہی ہر بار اس سے 

تہنیت دے نہ دے رنج و تاسف نہ کرے 

اس شہادت کی تمنا تو رسولوں نے بھی کی

یہ شہیدوں کا لہو


مبتلا ہوکے کسی موذی مرض میں نہ مریں 

موت ایسی ہو کہ ہر اہلِ وِلا رشک کرے

ہر محب اور حسینی کی تمنا ہے یہ ہی

یہ شہیدوں کا لہو


سبط جعفر

No comments:

Post a Comment