Wednesday, 17 July 2024

وہ گھر چراغ تھا اور تیرگی یزید کی فوج

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ گھر چراغ تھا اور تیرگی یزید کی فوج

علیؑ کے نُور میں کیا دیکھتی یزید کی فوج

فُرات فرطِ نِدامت سے منہ چُھپاتا ہوا

اور اپنی پیاس چُھپاتی ہوئی یزید کی فوج

لڑائی آج بھی جاری ہے آب و تاب کے ساتھ

وہی حسینؑ کا کنبہ وہی یزید کی فوج

خدا حسینؑ سے پوچھے گا کیا کریں ان کا

یہ اہل کوفہ ہیں اور یہ رہی یزید کی فوج

بُرے نصیب، وہی بات جس کی آئی ہو

علیؑ کی آل سے ٹکرا گئی یزید کی فوج

ہمارا دین ہمیں مِن و عن پہنچ گیا ہے

یزید کیا ہوا اور کیا ہوئی یزید کی فوج


ضیا مذکور

No comments:

Post a Comment