Thursday, 18 July 2024

سر کٹ گیا حسین کا رب کی ثنا کے بعد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سر کٹ گیا حسین کا رب کی ثناء کے بعد 

سانسیں ملی ہیں دین کو شہؑ کی عطا کے بعد

باطل کا حق سے معرکہ زہراؑ کے لال نے

جیتا ہے اے مِرے خدا کتنی جفا کے بعد

مِثلِ حسینؑ کوئی نہ ہو گا جہان میں 

ہو گی نہ کربلا کوئی اِس کربلا کے بعد

نعمت غمِ حسینؑ کی ہے زندگی مری

مانگوں میں کیا حسینؑ کی فرشِ عزا کے بعد 

دلشاد پر کُھلا ہے یہ اُن کی رضا کے بعد

اسلام کو ملی ہے بقاء کربلا کے بعد


شگفتہ دلشاد 

No comments:

Post a Comment