Wednesday 17 July 2024

صرف شبیر کا ہوتا نہیں سر نیزوں پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


صرف شبیرؑ کا ہوتا نہیں سر نیزوں پر

اس جگہ دین بھی کرتا ہے سفر نیزوں پر

ہاں وہی بیبیاں خیموں میں تلاوت کرتی

شان سے جاتے ہوئے ان کے پسر نیزوں پر

شاہ کی گود میں اصغرؑ ہیں لہو میں ڈوبے

دشمنِ آلِؑ پیمبرﷺ کی نظر نیزوں پر

غیر ترتیب سے اُڑتی ہوئی میدان میں دُھول

ایک ترتیب سے رکھے ہوئے سر نیزوں پر

غور سے دیکھ تو جبریلؑ ہے سہما سہما 

اور کچھ لوگ ہیں بے خوف و خطر نیزوں پر

ایک آیت کا سفر ہے سرِ صحرائے عرب

اک تلاوت ہے بہ اندازِ دگر نیزوں پر

میں نے دیکھا تھا انہیں خواب میں نیزے پہ کبھی

اب گزرتے ہیں مِرے شام و سحر نیزوں پر

اس سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں دُنیا میں 

کیا ہی بہتر ہے کہ آرب ہو اگر نیزوں پر


آرب ہاشمی

No comments:

Post a Comment