عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سروں کی بھیٹ چڑھاتے ہیں کربلا والے
خدا کا دین بچاتے ہیں یوں خدا والے
رضائے حق میں سمائے ہیں یوں خدا والے
رہیں گے شر تلک زندہ کربلا والے
یزیدیت کے مقابل حسینیت کی جیت
مہان ہو گئے دنیا میں کربلا والے
یزید مر گیا بیعت نہ پا سکا ان کی
اسے مٹا گئے دنیا سے مصطفیٰؐ والے
حسینیت کو خدا سے طویل عمر ملی
رہیں گے حشر تلک زندہ کربلا والے
خدا کی راہ میں مٹ کر بھی اُف نہیں کرتے
سکھا گئے ہیں سبق صبر کا خدا والے
زمانہ تیغ کے سائے میں بولے گا پارس
نماز پڑھ گئے دنیا میں کربلا والے
تلک راج پارس
No comments:
Post a Comment