Tuesday, 16 July 2024

جلال کرب و بلا کیا ہے یہ خدا جانے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جلال کرب و بلا کیا ہے یہ خدا جانے

جلے خیام کے نزدیک ہیں جو ویرانے

انہیں کی خاک سے تسبیح کے بنے دانے

ہمیں سکھایا ہے نیر یہ ابنِ زہراؑ نے

گرے پڑے ہوئے لفظوں کو محترم نہ کہو

جو کربلا نہیں لکھتے انہیں قلم نہ کہو

دعا کی زیب عبادت کی زین بیٹھا ہے

علیؑ و فاطمہؑ کا نُورِ عین بیٹھا ہے

کہا خُدا نے؛ شہِ مشرقین بیٹھا ہے

نبیﷺ کی پشت پہ میرا حسینؑ بیٹھا ہے

نبیؐ کی پشت پہ جب تک حسینؑ بیٹھا رہے

یہ میرا حکم ہے؛ سجدہ وہیں پہ ٹھہرا رہے


عباس رضا نیر

No comments:

Post a Comment