Tuesday 16 July 2024

کلام کرتا رہا بار بار نیزے پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کلام کرتا رہا بار بار نیزے پر

کسی کے لہجے میں پروردگار نیزے پر

حُسینؑ تیرے کٹے سر پہ بوسہ دینے کو

رسولؐ کرتے رہے انتظار نیزے پر

ہُوَ الجمیلُ یُحِبُّ الجمال پڑھتے ہوئے

ہُوا حُسینؑ کا اکبرؑ سوار نیزے پر

عدو جو ضربِ تبسّم سے کٹتے جاتے ہیں

علیؑ کا پوتا ہے یا ذوالفقارؑ نیزے پر

ہمیشہ پڑھتے تھے سُبحانَ رَبّیَ الاعلٰی

اذان ہوتے ہی سجدہ گزار نیزے پر

بناتِ ساقئ کوثر اسیر ہیں عمار

جوازِ جنت و کوثر سوار نیزے پر


عمار یاسر مگسی

No comments:

Post a Comment