Tuesday, 16 July 2024

ہمیں ہے جان سے بڑھ کر حسین کا ماتم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہمیں ہے جان سے بڑھ کر حسینؑ کا ماتم 

کریں گے قبر میں جا کر حسینؑ کا ماتم 

عزا حسینؑ کی اور یہ صدائیں ماتم کی

بنے گا شافعِ محشر حسینؑ کا ماتم

کریں گے ماتمِ عباسؑ، ماتمِ اکبرؑ

کریں گے شاہ کے نوکر حسینؑ کا ماتم

عزا کے فرش کی بانی ہیں زینبِ كبریٰؑ

یونہی تو آج ہے گھر گھر حسینؑ کا ماتم

رہِ حسینؑ پہ چل کر کرو عزائے حسینؑ

عمل کے ساتھ ہے بہتر حسینؑ کا ماتم

مِری لحد بھی سبب اس کے ضَوفشاں ہو گی

واں ہو گا مونس و یاور حسینؑ کا ماتم 

غمِ حسینؑ منائیں گے حشر تک دلشاد 

کریں گے دار پہ چڑھ کر حسینؑ کا ماتم


شگفتہ دلشاد 

No comments:

Post a Comment