عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مدح و ثنائے کامل و اکمل کریں گے ہم
جو کارِ نعت کرنا ہے پَل پَل کریں گے ہم
شعبان کے جو آخری عشرے میں کی شروع
رمضاں میں یہ کتاب مکمل کریں گے ہم
جب جب ہو ذکرِ پاک، شہِ اِنس و جان کا
پیہم خلوصِ دل سے مفصل کریں گے ہم
کر کے وظیفہ اسمِ رسولِ کریمﷺ کا
درپیش جو بھی مسئلہ ہے حل کریں گے ہم
لے کے وہ علمِ نور بھی ام الکتاب سے
سیرت پہ ان کی بات مدلل کریں گے ہم
ہے جس کا ذکرِ پاک دلوں کا قرار بھی
یاد اس دیارِ نور کو پَل پَل کریں گے ہم
برسیں گی دل پہ بارشیں نعتِ حضورؐ کی
صحرائے فن کو نعت سے جل تھل کریں گے ہم
وحدت کا نور لے کے پیامِ رسولﷺ سے
ہر تِیرگئ شِرک معطل کریں گے ہم
دو چار پانچ لکھیں گے نعتیں ہر ایک روز
مسعود! کارِ نعت مسلسل کریں گے ہم
مسعود چشتی
سید اسد بخاری
No comments:
Post a Comment