عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
لا حاصلی کے بین پہ گریہ نہیں کیا
بے پر کے شور و شین پہ گریہ نہیں کیا
گریہ کیا ہے سن کے رسولؐ و بتولؑ کو
ہم نے یونہی حسینؑ پہ گریہ نہیں کیا
ہم لوگ وقتِ فجر بھی روتے رہے، فقط
ظہرین و مغربین پہ گریہ نہیں کیا
آغوشِ مصطفیٰؐ ہو کہ ہو دوشِ مصطفیٰؐ
آقاﷺ نے کب حسینؑ پہ گریہ نہیں کیا؟
اُمت نے کیا نہیں کیا سنت کے نام پر
بس اُنﷺ کے نورِ عین پہ گریہ نہیں کیا
کعبہ سے ہو کے آ گئے عُشّاق حد ہوئی
اور شاہِ قبلتین پہ گریہ نہیں کیا
احسان عباس
No comments:
Post a Comment