عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مباہلے سے یہ جو داستاں ہوئی آغاز
تتمہ اس کا ہے سادہ بہ دشت کرب و بلا
حسینؑ، زینبؑ و عباسؑ، اکبرؑ و قاسمؑ
مباہلے کا اعادہ بہ دشت کرب و بلا
صراط حق کو شب و روز مانگنے والو
یہ دیکھو حق کا ہے جادہ بہ دشت کرب وبلا
نہ تشنہ کامئ حر بجھ سکی فرات سے پر
وہ حبِ آلؑ کا بادہ بہ دشت کرب و بلا
ہے ایک سمت میں کثرت تو اک طرف کوثر
معیار کم و زیادہ بہ دشت کرب و بلا
خدا کی دین کو راہ خدا میں دینا ہے
یہ ہے سخی کا ارادہ بہ دشت کرب و بلا
در حسینؑ پہ دھونی رما کے بیٹھو شبیہ
پہن لو فقر لبادہ بہ دشت کرب و بلا
شبیہ حیدر
No comments:
Post a Comment