عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عزا میں کوئی خسارا طلب نہیں کرتے
حُسینؑ والے دلاسہ طلب نہیں کرتے
اسی لیے نہیں روتے ہیں آپ کربل پر
حضور آپ سے پُرسہ طلب نہیں کرتے
نہیں ہے کوئی بھی رشتہ ثقیفہ سے اپنا
ہم اہلِ عشق ہیں، دنیا طلب نہیں کرتے
علیؑ ہر ایک سے کہتے رہے؛ خموش رہو
رسولﷺ ایسا تماشہ طلب نہیں کرتے
علیؑ کے ذکر سے نسلیں کھنگال لیتے ہیں
ہم آنے والوں سے شجرہ طلب نہیں کرتے
علیؑ کے ساتھ علیؑ کے مخالفوں کو سلام
سحر کے ساتھ اندھیرا طلب نہیں کرتے
ہمارے عشقِ حسینیؑ پہ طعنہ زن کیوں ہو؟
ہم آپ سے کوئی رشتہ طلب نہیں کرتے
مہدی بخاری
No comments:
Post a Comment