عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
درِ حسینؑ پہ جا کر یہ سر جھُکانا ہے
غمِ حسینؑ میں ہی اشکِ غم بہانا ہے
نبیؐ کی بیٹیؑ کو دینا ہے لال کا پُرسہ
یہ قلب کھول کے اپنا اُنہیں دکھانا ہے
مقامِ اکبرِ ذی جاہؑ کو جو پہنچوں گی
واں سر کو پیٹ کے اکبرؑ کا غم منانا ہے
گرے تھے کٹ کے جہاں بازو شیرِ حیدرؑ کے
وہاں پہ اشک بہانے ہیں مر ہی جانا ہے
چِھدا تھا اصغرِ معصومؑ کا گلا جس جا
وہاں پہ پیاسوں کو پانی مجھے پلانا ہے
مقامِ گنجِ شہیداں پہ سب شہیدوں کو
سلام کرنا ہے فرشِ عزا بچھانا ہے
لکھے ہیں حضرتِ شبیرؑ کے مصائب وہ
کلام حضرتِ عباسؑ کو سنانا ہے
غمِ حسینؑ میں دلشاد میں سدا تڑپوں
سوائے کرب و بلا مجھ کو سب بھُلانا ہے
شگفتہ دلشاد
No comments:
Post a Comment