Saturday, 13 July 2024

ہبۂ عشق ملا صلے علیٰ آپ کے ساتھ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہبۂ عشق ملا صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

دل مرا جُڑتا گیا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ 

ایک مشکل کشا ہے مولا امامِ حیدرؑ

ہر طرب میں وہ رہا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

مردِ میدان رہا تھا جو ہر اک میداں میں

پھر وفا کرنے لگا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

دین پر زخم لگے تن پہ نبیﷺ کے تو نہیں

مکّہ میں جو بھی ہوا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

تین ایوبؑ کے ساتھی تھے مگر چھوڑ گئے

ٹھیک ایسا ہی ہوا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

اوجِ معراج کی معراج پہ ہو گا سجدہ

رب کے آگے جو ہوا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

خلوتوں میں بھی عبادت کا مزہ اتنا نہیں

جتنا عابدؑ کو ملا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

رب تِرے عشق نے پھل مجھ کو دلائے اس دم

عشق جب دل میں بسا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

 وہ ملامت کی نظر ہونے لگا دنیا میں 

جو اُحد میں نہ رہا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ

ساتھ کس کے ہے خدا جب یہ نجف سے پوچھا

رشک سے میں نے کہا، صلّے علیٰ آپ کے ساتھ 


نجف زیدی

No comments:

Post a Comment